سندھ ہائی کورٹ کا موسم گرما کی چھٹیوں کے متعلق نوٹفیشکشن جاری

Spread the love

کراچی سندھ ہائی کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹفیشکشن جاری کردیا۔
نوٹفیکشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے یکم اگست تک ہوں گی۔
تعطیلات میں سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ سکھر اور حیدر آباد میں سول مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی جبکہ اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت صبح ساڑھے 9 سے دوپہر 1 بجے تک ہوگی۔
تعطیلات میں پرنسپل سیٹ کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے دو بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔
جاری کردہ نوٹفیکشن کے مطابق تعطیلات میں ایک بینچ جسٹس اقبال کلہوڑو، دوسرا بینچ جسٹس عمرسیال کی سربراہی میں سماعت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں