سرگودھاکے نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی

Spread the love

پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
مقامی پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے بھاپڑا میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جس میں نوجوان نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی پر فائرنگ کرنے کے بعد مذکورہ نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔
سرگودھا پولیس کے ترجمان کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والی لڑکی نے اسپتال منتقل ہونے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکے نے رشتے سے انکار پر فائرنگ کی ہے، تاہم پسند کی شادی یا غیرت کے نام پر قتل سمیت ہر پہلو پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں