ماں کی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش ناکام

Spread the love

شہر قائد میں ماں نے بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کی کوشش کی ہے، ماں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ناظم آباد میں اون پلازہ کے فلیٹ میں ماں اور بیٹی خون میں لت پت ملی تھیں، دونوں کے گلے کٹے ہوئے تھے۔ واقعے میں بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ ماں کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سنٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا جس میں 55 سالہ قمر النساء نے تیز دھار آلے سے اپنی بیٹی نزہت امبرین کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ بعد ازاں ملزمہ نے اپنا گلا کاٹ کر خود کی بھی جان لینے کی کوشش کی تاہم وہ واقعے میں شدید زخمی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: ماں بیٹی کے پاکیزہ رشتے میں دراڑ۔۔ ماں نے چھری سے بیٹی کو قتل کر دیا

پولیس کے مطابق واقعے کے بارے میں اس وقت پتا چلا جب مقتولہ نزہت امبرین کا شوہر فلیٹ میں آیا ۔ پولیس واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں