حافظ آباد میں سینئر ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی کورونا وائرس کا شکار

Spread the love

حافظ آباد میں سات سینئر ڈاکٹرز اور طبی عملے کے چار افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
حافظ آباد میں کورونا وائرس کے شکار افراد کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز خود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رحمت اللّٰہ کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ڈاکٹرز ڈی ایچ کیو اسپتال سمیت مختلف سرکاری اسپتالوں میں کام کر رہے تھے۔
ڈاکٹر رحمت اللّٰہ کے مطابق متاثرہ ڈاکٹروں میں ایک لیڈی ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ تمام ڈاکٹروں کو گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں