شریف خاندان کے خلاف کردار کشی اور میڈیا ٹرائل افسوس ناک ہے۔ترجمان

Spread the love

شریف خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف کردار کشی اور میڈیا ٹرائل افسوس ناک ہے۔
ایک بیان میں شریف خاندان کے ترجمان نے کہا ہے کہ تین سال سے جھوٹے الزامات کی بنیاد پر شریف خاندان کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‎ نیب تفتیش کی جھوٹی تصویر کشی مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، جن ٹرانزیکشن کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، ان میں بھی کرپشن کہاں ہے؟
ترجمان شریف خاندان کا کہنا ہے کہ ایک سال سے حمزہ شہباز جیل میں ہیں، نیب ان کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کر سکا۔
انہوں نے کہا ہے کہ دو سال سے شریف خاندان کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں، تمام ریکارڈ چوری کیا گیا، ملازمین کو گرفتار کیا گیا، ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ترجمان شریف فیملی کا مزید کہنا ہے کہ بچوں کے کاروبار کا شہباز شریف سے کوئی تعلق نہیں، ان کے بچے خود مختار ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میڈیا کا ایک خاص حصہ جانبدارانہ طرزِ عمل سے ایک خاص ایجنڈے پر کار بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں