کورونا وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے ،امریکہ،بھارت،روس اور ایران کی کیا حالات ہیں؟

Spread the love

امریکہ میں وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے ملک کو دوبارہ کھولے جانے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اموات کی تعداد 80000 کے حکومتی اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔
انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے میں مدد کے لیے 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ کے بعد روس میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔ صدر ولادیمیر پوتن کے ترجمان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایران میں حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل سے امام بارگاہیں عارضی طور پر کھول دی گئی ہیں۔
جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جن کا تعلق سیئول کے نائٹ کلبوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں