پروٹوکول ملک میں سب سے بڑی تباہی کی وجہ ہے :سابق وفاقی وزیر

Spread the love

سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں سب سے بڑی تباہی پروٹوکول کی ہے ،ممبران پارلیمنٹ کے ذہنوں میں یہ بات ہوتی ہے کہ ہم حکمران ہیں اور قوم ہماری محکوم ہے ،ڈیڑھ سو سال انگریزوں کی غلامی میں رہ کر رہنماوں کو لگتا ہے کہ اب عوام بھی ان کی غلام ہے ۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ یہ حکمران خلفائے راشدین کی بات کر تے ہیں ،کیا موجودہ حکمران ان خلفاء کی طرح اپنی زندگیوں کو ڈھال سکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر ملک میں اقلیتی برادری کی بہت اہمیت ہوتی ہے ،جس ملک میں اقلیت خوشحال ہے ،وہ ملک خوشحال ہے ،مارٹن لوتھر نے امریکہ میں اقلیتی حقوق کی مہم چلا کر ملک کو مضبوط کیا ۔جے سالک نے کہا کہ پاکستانی لیڈر چاہے کسی بھی پارٹی سے ہیں ،یہ حقیقی لیڈر نہیں ہیں ایک دن غریب عوام نے ان سے ان کے محل چھین لینے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں