“ٹائیگر فورس”کے متعلق اہم ترین ہدایات جاری کر دیں گئی، وزیراعظم عمران خان کا بڑا بیان

Spread the love

وزیراعظم عمرا ن خان کو صوبائی سطح پر ٹائیگر فورس کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کردی گئی، وزیراعظم نے اس موقع پر ٹائیگر فورس سے متعلق وزرائے اعلی اور چیف سیکرٹریز کو گائیڈ لائنز بھی دیں اور ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹائیگر فورس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے اعلی اور چیف سیکرٹریز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔وزیراعظم کو صوبائی سطح پر ٹائیگر فورس کی ہفتہ وار رپورٹ بھی پیش کردی گئی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ٹائیگر فورس سے متعلق وزرائے اعلی اور چیف سیکرٹریز کو گائیڈ لائنز بھی دیں اور ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعظم نے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک ٹائیگر فورس کو متحرک کریں، ٹائیگر فورس سے احساس لیبر رجسٹریشن پروگرام میں بھی مدد لیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں،مشکل میں قوم کے لیے وقت نکالنے والے نوجوان ہیرو ہیں، ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو مکمل تعاون یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے چیف سیکرٹریز سے کہا کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر ہدایت نامے جاری کریں اور انتظامی سطح پر بہترین کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں