چینی تحقیقاتی کمیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چینی سبسڈی سے متعلق سوال کر لیا

Spread the love

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج چینی تحقیقاتی کمیشن کے سامنے بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج اسلام آباد جا کر کمیشن کے روبرو بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ کمیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو چینی پر 11 ملوں کو دی گئی تقریباً تین ارب روپے کی سبسڈی دینے پر بلایا ہے۔
چینی تحقیقاتی کمیشن وزیر اعلیٰ سے چینی سبسڈی سے متعلق سوالات کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے چینی تحقیقاتی کمیشن کے روبرو پیش ہوکر اپنا بیان قلم بند کرادیا تھا۔

چینی تحقیقاتی کمیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چینی سبسڈی سے متعلق سوال کر لیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں