جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’مہر پوش‘ کی ’مہرو‘ نے ٹوئٹر پر فعال ہوتے ہوئے اپنا پہلا ٹوئٹ کیا جس میں اُنہوں نے دل والے ایموجی کے ساتھ اپنے مداحوں کو سلام کیا۔
Asalamualikum and Hello Twitter Fam ❤️
— Ayezakhan.ak (@Ayezakhanak3) May 11, 2020
’مہرو‘ کے اِس ٹوئٹ پر اُن کے مداحوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا شاندار استقبال کیا۔
عائزہ خان نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں اُن کے نام سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ یہ اکاؤنٹ اُن کا کوئی پرستار چلا رہا ہے۔
This account @Ayezakhan_ak is made by a fan, its not me. Thanks pic.twitter.com/wCUxzcgDJP
— Ayezakhan.ak (@Ayezakhanak3) May 11, 2020
صرف 15 گھنٹوں میں عائزہ خان کے ٹوئٹر پر 12 سو سے زائد فالوورز ہوگئے ہیں جبکہ اُنہوں نے صرف وزیراعظم عمران خان کو فالو کیا ہوا ہے۔
دوسری جانب عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
واضح رہے کہ عائزہ خان جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’مہرپوش‘ میں ’مہرو‘ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اُن کے شوہر دانش تیمور اسی ڈرامے میں’شاہ جہاں ‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔