نا صرف پاکستان کرکٹ ٹیم بلکہ دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر نے حال ہی میں اپنی ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی۔
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اخترنے ٹوئٹر پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی۔
Guess who is this guy with a strong tshirt game? #childhood #cricketer pic.twitter.com/XmrLOiy2CY
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 7, 2020
شیعب اختر نے اپنی بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اس تصویر میں موجود بچے کو پہچاننے کا کہا۔
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شیعب اختر کی تصویر پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔
‘کسے معلوم تھا کہ یہ بچہ بڑا ہو کر عالمی ریکارڈ میں اپنا نام درج کروائے گا’
ایک صارف نے شعیب اختر کی بچپن کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کس کو کیا معلوم تھا کہ یہ بچہ بڑا ہو کر عالمی ریکارڈ میں اپنا نام درج کروائے گا’۔
‘دنیا کا واحد کھلاڑی جس سے تمام دور کے تمام بلے باز خوفزدہ ہیں’
نوریمہ خانم کہتی ہیں کہ ‘دنیا کا واحد کھلاڑی جس سے تمام دور کے تمام بلے باز خوفزدہ ہیں’۔
‘پاکستان کا ببر شیر’