لاک ڈاؤن میں نرمی: چھ اہم فیصلے!

Spread the love

پاکستان کے وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا ہے کہ تمام چیزوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جا رہے ہیں اور جتنے بھی فیصلے کیے جا رہے ہیں وہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ہی کیے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان میں ان فیصلوں میں تمام صوبوں کی رائے شامل تھی۔

مندرجہ چھ نکات کے حوالے سے صوبوں سے مشاورت کے بعد فیصلے کیے گئے ہیں۔

متفقہ طور پر تعمیراتی سیکٹر کو دوسرے مرحلے میں پوری طرح سے کھولنے پر اتفاق ہوا ہے۔
محلوں میں چھوٹی دکانوں اور مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔
سحری کے وقت دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی جو شام پانچ بجے تک کھولی جا سکیں گی۔
کھانے پینے کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کے علاوہ تمام کاروبار ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نشاندہی کردہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تمام تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں