ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے پاکستان کو کتنی امداد فراہم کی جائے گی؟ آپ دنگ رہ جائیں گے

Spread the love

ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ایمرجنسی امداد پروگرام کے تحت 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں ڈپٹی چیئر مین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت کنسپٹ کلیئرنس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بھی اجلاس میں شریک ہوئیں اجلاس میں کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ساڑھے 30کروڑ ڈالر کی ایمر جنسی امداد کی منظو ری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق 20 کروڑ ڈالر غریب طبقات کے تحفظ اور ساڑھے 10 کروڑ ڈالر ایمرجنسی اقدامات کی تیاری کیلئے فراہم کئے جائیں گے ۔
اعلامیے کے مطابق رقم حفاظتی لباس اور آلات کی فراہمی اور میڈیکل عملے کی تربیت سمیت صحت کے دیگر منصوبوں پر خرچ ہو سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں