وبا کا خوف نہ ہی ماہ رمضان کااحترام ، کراچی کے ایک گھر سے چھاپے پرپولیس کو کیاملا؟افسوسناک خبر

Spread the love

چند بے حس لوگوں کو ماہ مقدس کااحترام ہے نہ ہی کورونا جیسی عالمی وبا کا کوئی خوف کہ وہ اس صورتحال میں بھی ذخیرہ اندوزی جیسی شرمناک حرکت سے باز نہیں آرہے۔
کراچی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد ایک گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے کورونا وائرس سے بچاو کے سامان کی بڑی تعداد برآمد ہوئی جسے زیادہ منافع کی لالچ میں وہاں چھپا کررکھا گیا تھا جبکہ دکان پر صارفین کے سامنے اشیا کی قلت کا رونا رویا جاتا تھا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی کے علاقے فیروزآباد کے ایک مکان کے متعلق پولیس کو معلوم ہوا تھا کہ وہاں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سامان کی ذخیرہ اندوزی کی گئی ہے تاکہ زائد قیمت وصول کی جا سکے۔پولیس نے جب مکان پہ چھاپہ مارا تو وہاں سے بڑی مقدار میں صرف کورونا سے بچاؤ کا سامان برآمد ہوا ہے۔
پکڑے گئے سامان میں سب سے زیادہ انفراریڈ تھرمامیٹر تھے ۔ پولیس کے مطابق ایک شخص کو گرفتار بھی کیاگیاہے۔
ناجائز منافع کیلئے ذخیرہ اندوزی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ بازاروں میں اس وقت کورونا سے حفاظت کی کوئی بھی معیاری چیز اپنی اصل قیمت پرنہیں مل رہی ہے۔ حتیٰ کہ ناجائز منافع خورو ں کو ماہ مقدس کا بھی خیال نہیں ہے اور وہ اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں