دنیا کا مہنگا ترین میٹریس تیار، قیمت 6 کروڑ روپے

Spread the love

دنیا کامہنگا ترین ڈیزائنر میٹرس تیار کر لیا گیا ہےجس کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 6 کروڑ روپے ہے۔
دنیاکامہنگا ترین میٹریس، قیمت 6 کروڑ روپے
میٹرس کو مہنگی ترین اشیاء بنانے والے ڈیزائنر فیرس ریفولی نے بنایا ہے۔
ڈیزائنر فیرس ریفولی کے مطابق اس میٹرس کی تیاری میں اسٹنگ رے مچھلی کی کھال اور گھوڑے کے بال استعمال کئے گئے ہیں اور انہیں تانبے کی رنگت والےخاص چمڑے سے بنایا گیا ہے۔
دنیا کے مہنگے ترین میٹریس کے سب سے پہلے گاہک کینیڈا کے مشہور گلوکار اور نغمہ نگار ڈریک ہیں اور یہ میٹرس ان کے دس کروڑ ڈالر کے عالیشان گھر میں رکھا جائے گا۔
اس میٹرس کو گرینڈ ویویڈیئس کا نام دیا گیا ہے جو مکمل طور پر ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں