بڑے ہونٹ کی خواہش، لڑکی نے 20 ٹیکے لگواکر ہونٹوں کا نقشہ بگاڑ دیا

Spread the love

سوشل میڈیا کے اس دور میں کاسمیٹکس سرجری اور اس طرح کے دیگر کاسمیٹکس پروسیجر آئے روز مقبول ہوتے جا رہے ہیں اور لوگ اس کے منفی اثرات کو جانتے بوجھتے ہوئے بھی خوبصورت دکھنے کے لیے یہ تکلیف برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حال ہی میں بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی ایک 22 سالہ لڑکی نے بڑے ہونٹ کی خواہش میں اپنے ہونٹوں پر 20 ویں مرتبہ انجیکشن لگوائے۔
اینڈریا نامی 22 سالہ لڑکی کو ‘ریئل لائف باربی’ یعنی حقیقی زندگی کی باربی کہا جاتا ہے اور بڑے ہونٹوں کی خواہش کی وجہ سے انہوں نے 20 ویں مرتبہ انجیکشن لگواکر اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو کہ وائرل ہوگئی ہے۔
اینڈریا نے سب سے پہلے 2018 میں اپنے ہونٹ بڑے کروانے کے لیے انجیکشن لگوائے تھے جس کے بعد انہیں انسٹاگرام پر مقبولیت حاصل ہوئی۔
انہوں نے اپنے ہونٹوں کو بڑا کروانے کے لیے اب تک بے شمار پیسے خرچ کیے ہیں جس کے اب یہ اس طرح کی دکھتی ہیں۔
22 سالہ اینڈریا کا کہنا تھا کہ مجھے اچھا محسوس ہوتا ہے جب کہ متعدد ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ بہت ہے لیکن میں ابھی بھی انہیں مزید بڑا کرنا چاہتی ہوں، مجھے پوری طرح یقین نہیں ہے کہ میرے ہونٹ دنیا میں سب سے بڑے ہیں لیکن یہ بڑے ہونٹوں میں سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہر صورت حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے ہونٹ کی یہ نئی تبدیلی بے حد اچھی لگ رہی ہے اور میں نئے ہونٹوں کے ساتھ بہت خوش ہوں کیونکہ یہ بہت بڑے ہیں۔
لڑکی کہنا تھا کہ انجیکشن لگوانے کے بعد مجھے 2 سے 3 روز تک کھانا کھانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں