ہر صورت حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری

Spread the love

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کو 12 مئی کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت لاہور نے جیل حکام کو حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں 12 مئی کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کوروناوائرس سے خلیوں کو بچانے والی اینٹی باڈیز کی شناخت کر لی گئی

لاہور کی احتساب عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ جیل حکام بغیر کسی عذر کے آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کریں۔

ہر صورت حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں