ملک بھر میں کورونا کیسز 20 ہزار سے تجاوز،اموات میں بھی اضافہ

Spread the love

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد20 ہزار 164 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 462 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے ملک میں 14 ہزار 109 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ5 ہزار 593 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ملک بھرمیں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 22 افراد انتقال کرگئےجن میں کراچی کے ڈاکٹر فرقان بھی شامل ہیں، بیرون ملک سے پنجاب آنے والوں میں 17 سے 35 فیصد مسافروں کا کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہےجبکہ ملک میں کورونا ٹیسٹوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 524ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں124 ہو گئی ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 7 ہزار 465 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 130 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 129 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ180 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار218 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 21 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 364 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: امریکہ میں ہر تیسرا شخص کورونا وائرس کا شکار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 393 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 71 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں