امریکہ میں ہر تیسرا شخص کورونا وائرس کا شکار

Spread the love

امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد گیارہ لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئی، نیویارک کی 5 فیصد آبادی کا کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہے اور ٹیسٹ کرانے والے ہر تیسرے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
امریکا میں اب تک 68 ہزار 570 افراد کورونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے ہیں، ریاست نیویارک میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار سے اوپر ہو چکی ہے۔
ریاست نیو جرسی میں ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، جبکہ میساچوسٹس، الی نوائے، کیلی فورنیا اور پنسلوینیا کی ریاستوں میں بھی پچاس پچاس ہزار سے زیادہ مریض سامنے آ چکے ہیں۔
امریکا اب تک 71 لاکھ 88 ہزار کورونا ٹیسٹ کر کے دنیا میں سب سے آگے ہےمگر یہ تعداد بھی امریکی آبادی کا صرف 2 فیصد بنتی ہے۔
ریاست نیویارک کی 5 فیصد آبادی کا کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہےاور ٹیسٹ کرانے والے ہر تیسرے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

امریکہ میں ہر تیسرا شخص کورونا وائرس کا شکار” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں