سب سے بڑا جھوٹا … ابراہیم جلیس

Spread the love

ابراہیم جلیس کو جھوٹ بولنے کی بہت عادت تھی ۔ ایک دن حمید اختر نے جلیس سے کہا۔

’’میں نے زندگی میں بڑے بڑے جھوٹے آدمی دیکھے ہیں مگر تم سے بڑا کوئی نہیں ملا۔ تمہاری نظر میں کوئی ہے کیا جو اس میدان میں تم سے آگے ہو ؟‘‘

’’ہاں ہے ۔‘‘ جلیس نے جواب دیا۔

حمید نے پوچھا’’کون؟‘‘

’’میرے والد صاحب‘‘ جلیس نے کہا۔’’میں بی۔اے میں ایک نمبرسے پاس ہوا یعنی مار جن پر اور والد صاحب نے سارے حیدر آباد کی دعوت کردی کہ لڑکا یونیورسٹی میں ایک نمبر پر آیا ہے (یعنی اول آیا ہے)

اپنا تبصرہ بھیجیں