امریکا کی جانب سے کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات نےبھی بڑی پیشرفت کااعلان کرتے ہوئے علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا۔
العربیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن ہندالعتیبہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پردعویٰ کیاہےکہ ابو ظہبی کےریسرچ سینٹر نے کوروناوائرس کاعلاج دریافت کرلیاہے۔
BREAKING: A UAE research institute has developed a breakthrough treatment for COVID-19 which could be a game-changer in the global fight against the virus. 1/5
— هند مانع العتيبة Hend Al Otaiba (@hend_mana) May 1, 2020
ان کا مزیدکہناتھاعرب امارات کا طریقہ علاج کورونا کے خلاف عالمی جنگ میں گیم چینجر ہوگا، ابوظہبی کے اسٹیم سیلز سینٹر نے کورونا وائرس کے خلاف علاج کا جدید طریقہ وضع کیا،کورونا مریض کے خون سے لیے گئے اسٹیم سیلز سے وائرس کا علاج ہوگا۔
The Abu Dhabi Stem Cells Center (ADSCC) has developed an innovative method which involves extracting stem cells from a patient’s blood and reintroducing them into the lungs via inhalation of a mist, regenerating lung cells and preventing the immune system from overreacting. 2/5
— هند مانع العتيبة Hend Al Otaiba (@hend_mana) May 1, 2020
انہوں نے کہااسٹیم سیلز کو سانس کے ذریعے مریض کے جسم میں داخل کیا جائے گا، جس سےمریض کے پھیپھڑےٹھیک ہو کر فعال ہوجائیں گے اورمریض کا مدافعتی نظام بھی منفی ردعمل ظاہر نہیں کرے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹیم سیلزطریقہ علاج کا ابتدائی کلینیکل ٹرائل کامیاب رہاہے، اسٹیم سیلز کا طریقہ 73 مریضوں پر کامیابی سے آزمایاگیااورکوئی منفی ردعمل ظاہر نہیں ہوا۔
The treatment has already successfully undergone an initial phase of clinical trials – with 73 patients making full recoveries without any adverse side effects. The recipients were moderately or severely ill before treatment, with many intubated in an ICU. 3/5
— هند مانع العتيبة Hend Al Otaiba (@hend_mana) May 1, 2020
ڈائریکٹر کا کہنا تھااسٹیم سیلز سے کرونا وائرس کے مریض زندگی کی بازی نہیں ہاریں گے، عرب امارات میں کرونا علاج کے لیے 60 نمایاں اسٹیڈیز پر کام ہو رہا ہے اور حکومت کرونا کے علاج کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
The ADSCC effort is one of around 60 significant studies in the UAE aiming to produce COVID-19 treatments and improve testing, in line with the UAE Government’s determination to mobilize the country’s resources towards overcoming the virus. 5/5
— هند مانع العتيبة Hend Al Otaiba (@hend_mana) May 1, 2020
“کورونا وائرس کی دوا دریافت کرلی گئی ۔ایک اور ملک کا دعویٰ” ایک تبصرہ