حکومت بیان بازی اور پریس کانفرنسوں کی بجائے اسپتالوں پر توجہ دے،مریم اورنگزیب

Spread the love

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کے لیے پنجاب کے اسپتالوں میں بیڈز کی عدم دستیابی پر تشویش ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں پنجاب کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بیڈز کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی بڑھتی تعداد اور اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بیڈز کی عدم دستیابی پریشان کن ہے۔
مریم اورنگزیب نےکہا کہ حکومت بیان بازی اور پریس کانفرنسوں کی بجائے اسپتالوں کے انتظامی امور پر فوری توجہ دے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی حکومت نے کورونا کے متعلق نئے اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اسپتالوں کو فوری بیڈز مہیا کیے جائیں اور صورتحال کو سنجیدگی سے لیا جائے۔
مریم اورنگزیب نے کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت اپنی ترجیحات درست کرے، تمام اسپتالوں کے انتظامی امور کا فی الفور جائزہ لیا جائے۔

حکومت بیان بازی اور پریس کانفرنسوں کی بجائے اسپتالوں پر توجہ دے،مریم اورنگزیب” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں