سعودی حکومت نے کورونا کے متعلق نئے اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

Spread the love

کورونا وائرس سے بچائو کے اقدامات کے پیش نظر سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی ایوی ایشن ”گاکا“ نے لاک ڈاون کے دوران سفر کرنے والوں کےلئے قوانین مزید سخت کر دیئے۔
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے ہر مسافرکو کورونا کا مشتبہ مریض سمجھنے کی ہدایت کی گئی ہے،کورونا کی منفی رپورٹ کے بغیر کوئی مسافر سعودی پرواز پر سوار نہیں ہوسکے گا۔
اگر کسی مسافر میں کورونا کی ظاہری علامات ہوئیں تو اسے جہاز میں ہی آئیسولیٹ کیا جائے گا،اس کے علاوہ تمام مسافروں کیلئے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھی لازم قرار دے دیا ہے جس میں بتانا ہوگا کہ مسافر کبھی کورونا کا شکار ہوا یا نہیں، تمام مسافر پرواز میں ماسک پہنیں گے ، عمل نہ کرنے والوں کیخلاف ائیرپورٹ پر ہی کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: ایک ہندو نوجوان پاکستان ایئرفورس میں جی ڈی پائلٹ منتخب

سعودی حکومت نے کورونا کے متعلق نئے اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں