پاکستان کب اور کس دوا کو استعمال کر کے کورونا ختم کر سکتا ہے؟ چینی سفیر نے وضاحت سے بتا دیا

Spread the love

پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان جلد کورونا وائرس کی وباء پر قابو پالے گا۔
چین کے سرکاری ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء عارضی چیلنج ہے جس پر پاکستان جلد قابو پا لے گا۔
اپنے انٹرویو میں امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے شرح اموات کم ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر زیادہ تر مریض جوان ہیں اور ان میں بھی وائرس کی علامات ہلکی ہیں، اس لیے ان کا علاج آسان ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ روایتی چینی طب کی طرح پاکستان میں بھی جڑی بوٹیوں سے کورونا وائرس کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب چین کو کورونا وائرس کے سخت چیلنج کا سامنا تھا تو پاکستان نے چین کی مدد کے لیے سب سے بہتر کام کیا۔

یہ بھی پڑھیے: نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کوپھر طلب کرلیا

چین کے سفیر نے یہ بھی کہا کہ فروری میں پاکستان میں پہلی مرتبہ کورونا کے تصدیق شدہ کیس کی اطلاع ملی تو چینی حکومت، مقامی حکومتوں اور کاروباری اداروں اور سول سوسائٹیوں نے بھی پاکستان کو مدد فراہم کرنا شروع کر دی، چین پاکستان کی مدد کے لیے طبی سامان اور کئی طبی ٹیمیں پاکستان بھیج چکا ہے۔

پاکستان کب اور کس دوا کو استعمال کر کے کورونا ختم کر سکتا ہے؟ چینی سفیر نے وضاحت سے بتا دیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں