نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کوپھر طلب کرلیا

Spread the love

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف کو کل پھر طلب کر لیا ہے۔
نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں میاں شہباز شریف کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ کل 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے اعلامیے کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں شہباز شریف کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف 2 مرتبہ طلبی کے باوجود نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔

نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کوپھر طلب کرلیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں