پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مسترد کر دی اور حکومت کی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کو ناکافی قرار دے دیا۔
ایک بیان میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا جا رہا۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب اوراسلام آباد میں CNG سستی ہوگئی
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی پر پاکستان نے تیل نہیں خریدا جس کی سزا اور خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لیٹر کرے، عالمی منڈی سے انتہائی کم قیمت پر تیل نہ خریدنا حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نالائقی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر سےگر گئیں،کتنے فیصد؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 50 فیصد یا کم از کم ایک تہائی کمی کی جائے، حکومت معاشی پیکیج دے سکتی ہے اور نہ ہی ریلیف، کم ازکم تیل کی قیمتوں کا فائدہ تو عوام کو دیا جائے۔
“پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ناکافی ہے: شہباز شریف” ایک تبصرہ