جنوبی وزیرستان: زمین کے تنازع پر 3 قبائل میں جھگڑا

Spread the love

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں 3 قبائل میں زمین کی ملکیت کے تنازع پر مسلح تصادم ہوا ہے۔
تینوں نے ایک دوسرے پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے رات بھر شدید فائرنگ کی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں زمین کی ملکیت کے معاملے پر 3 قبائلی گروپوں نے پہاڑوں پر مورچہ زن ہو کر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے رات بھر ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی۔
اعظم ورسک میں رات بھر ہونے والی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملائیشیا میں زیادہ تر کاروبار کھولنے کا اعلان،وزیراعظم

ڈی پی او جنوبی وزیرستان شوکت علی کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہےجبکہ تنازعے کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جنوبی وزیرستان: زمین کے تنازع پر 3 قبائل میں جھگڑا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں