ملائیشیا میں زیادہ تر کاروبار کھولنے کا اعلان،وزیراعظم

Spread the love

ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے 4مئی سے ملک بھر میں زیادہ تر کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
کوالالمپور سے جاری اپنے ایک بیان میں ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے کہا کہ ہم محتاط طریقے سے معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلنے کے سبب بند کیے گئے کاروبار کھولے جارہے ہیں تاہم کسی قسم کی عبادت اور ایسے کاروبار پر پابندی برقرا رہے گی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے کا اندیشہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: شعیب اختر:یونس خان کا حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں

وزیراعظم محی الدین یاسین نے بتایا کہ ملک میں تعلیمی سرگرمیاں فی الحال بحال نہیں کی جائیں گی ۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں 10 یا اس سےکم افراد پرمشتمل کھیلوں کی بھی اجازت دی جائے گی جس میں رننگ، بیڈمنٹن اور سائیکلنگ جیسے کھیل شامل ہونگے۔

ملائیشیا میں زیادہ تر کاروبار کھولنے کا اعلان،وزیراعظم” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں