شعیب اختر:یونس خان کا حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں

Spread the love

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے حمایت کرنے پر سابق کپتان یونس خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ یونس خان نے میرے دعوے کی توثیق کی ہے جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: شعیب اختر کو قانونی مشیر کےخلاف نامناسب الفاظ کا استعمال مہنگا پڑ گیا

واضح رہے کہ شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیگل ڈیپارٹمنٹ اور قانونی مشیر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
شعیب اختر کے موقف کی حمایت میں یونس خان نے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شعیب اختر نے مناسب اور تلخ سچائی کا اظہار کیا ہے۔
یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ پی سی بی شعیب اختر کے ریمارکس کا دیانت داری سے جائزہ لے، میں شعیب اختر کے ساتھ کھڑا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: ‘کورونا زومبیوں’ کا سڑکوں پرسرعام مٹر گشت

2 تبصرے “شعیب اختر:یونس خان کا حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں