‘کورونا زومبیوں’ کا سڑکوں پرسرعام مٹر گشت

Spread the love

بھارت میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے واقعات کو روکنےکے لیے دہلی پولیس نے انوکھی حکمت عملی اپنائی ہے۔
دہلی پولیس نے اپنے آپ کو کورونا وائرس زومبی میں تبدیل کردیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے وائرس سے بچنے والا حفاظتی لباس زیب تن کرنے کے ساتھ ساتھ سر پر کورونا وائرس جیسا ہیلمٹ بھی پہن رکھا ہے۔
دہلی پولیس کے مطابق یہ حکمت عملی سماجی دوری اختیار کرنے کو فروغ دینے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی ایک ہزار سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں