شبلی فراز:امریکی کمیشن نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا

Spread the love

وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عالمی مذہبی آزادیوں کے امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ یہ رپورٹ انتہا پسند ہندو معاشرے کا پتہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی تنظیمیں اور بین الاقوامی میڈیا بھارت کی اصلیت دکھا رہا ہے، دنیا بھر میں بھارتی اقدام کی اتنی مذمت پہلے کبھی نہیں دیکھی جتنی آج دیکھی جا رہی ہے۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ بھارت میں ہندتوا سوچ کا راج ہے، وہاں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے حقوق روندے جا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکیسویں صدی کی نازی تنظیم ابھر کر سامنے آ رہی ہے، بھارت میں مسلمانوں کے گرد گھیرا ہر روز مزید تنگ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں