پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کے ساتھ کیا کیا جائے گا ؟ حکومت نے اعلان کر دیا

Spread the love

پاکستان میں موجود غیرملکیوں کے ویزے کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے ویزے کی مدت میں توسیع کی ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے باعث دوسری مرتبہ غیر ملکیوں کے ویزے میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان میں فضائی آپریشن کی بندش میں بھی 15 مئی تک توسیع کی گئی ہے جب کہ اس دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بالی وڈ اداکار عرفان خان انتقال کر گئے

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 327 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 3425 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں