بے گناہ حمزہ شہباز 11 ماہ سے جیل میں ہیں، ترجمان“ن لیگ’’ مریم اورنگزیب

Spread the love

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بے گناہ حمزہ شہباز 11 ماہ سے جیل میں ہیں، ان کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں، کوئی ریفرنس نہیں۔
ایک بیان میں رہنما و ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے 11 ماہ سے بے گناہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ 11 ماہ میں حمزہ شہباز کے خلاف ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کر سکا، نہ ہی آج کی تاریخ تک حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس فائل کر سکا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے آٹا چینی چور عمران اور بزدار صاحب کو انکوائری رپورٹ آنے کے بعد بھی کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کوونا سے تحفظ، سبزیوں اور پھلوں کو کیسے دھویا جائے؟

انہوں نے مزید کہا کہ بے بنیاد اور جھوٹے الزامات پر حمزہ شہباز 11 ماہ سے انکوائری کے لیے حراست میں ہیں، مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کو 110 ارب کی چینی مہنگی بیچنے والوں اور 150 ارب کے پشاور میٹرو کے گڑھے کھودنے والوں کو گرفتار نہیں کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں