آئی فون اور آئی پیڈ استعمال کرنے والےصارفین خبردار!

Spread the love

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو آئی فون اور آئی پیڈ پر انسٹال میل ایپ کا استعمال فوری روکنے کی ہدایت کردی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظبی ڈیجیٹل اتھارٹی نے آئی فون صارفین کو ڈیوائسز میں پہلے سے انسٹال آئی میل سیکورٹی اور پرائیویسی خدشات کی بنیاد پر ہر گز استعمال نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں ابوظبی ڈیجیٹل اتھارٹی نے میل ایپ کی سیکورٹی میں کمزوریاں سامنے آنے کے بعد صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان کا ڈیٹا ہیکرز کے سامنے بے نقاب ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کمنٹیٹر رمیز راجا ،عمر اکمل پر پھٹ پڑے

متحدہ عرب امارات کی اتھارٹی نے سفارش کی ہے کہ صارفین اس وقت تک متبادل میل ایپس کا انتخاب کریں جب تک کہ ایپل اٹھائے گئے سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے کوئی تدبیر نہیں کرتا۔

آئی فون اور آئی پیڈ استعمال کرنے والےصارفین خبردار!” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں