واٹس ایپ پر ایک وقت میں 8 لوگوں سے ویڈیو کال پر بات کریں،مزید جانئے

Spread the love

چند روز قبل پیغامات اور ویڈیو کالنگ کے پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے ویڈیو کالنگ فیچر میں صارفین کی تعداد کو بڑھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
واٹس ایپ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ واٹس ایپ کے ویڈیو کالنگ فیچر میں جلد صارفین کی گنجائش کو بڑھا دیا جائے گا جس کے بعد بیک وقت 8 صارفین ویڈیو کالنگ پر بات کر سکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے ویڈیو کالنگ میں صارفین کی گنجائش بڑھانے کے فیچر کو ایپ میں شامل کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
لیکن اب واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر آئی او ایس صارفین کےلیے پیش کردیا گیا ہے اور صارفین اپنے ایپل اسٹور سے واٹس ایپ کا اپ ڈیٹڈ ورژن ڈاؤن لوڈ کر کے اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: مولانا طارق جمیل پر غصہ کیوں؟

واٹس ایپ کی گروپ کالنگ کے اس فیچر میں آپ صرف اس صارف کو ہی ویڈیو کالنگ میں اپنے ساتھ لے سکتے ہیں جس کے پاس واٹس ایپ کا اپ ڈیٹڈ ورژن ڈاؤن لوڈ ہوگا۔
اس سے قبل صارفین واٹس ایپ پر بیک وقت 4 لوگوں سے ویڈیو کالنگ پر بات کرسکتے تھے۔
علاوہ ازیں واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اس فیچر کو ایپ میں شامل کرنے کے لیے فی الحال کوئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

واٹس ایپ پر ایک وقت میں 8 لوگوں سے ویڈیو کال پر بات کریں،مزید جانئے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں