چین کی کمیونسٹ پارٹی کا شہباز شریف کو تہنیتی خط

Spread the love

چین کی کمیونسٹ پارٹی کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو تہنیتی خط لکھا ہے، چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ نے تین صفحات پر مبنیٰ خط ارسال کیا۔
شہباز شریف کو بھیجے گئے خط میں کہاگیاہے کہ کورونا کیخلاف جنگ میں چین کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار پرشہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے شکر گزار ہیں، کورونا کیخلاف چین کی جنگ میں پاکستانی معاشرے کے مختلف طبقات نے حمایت کی اور چین کی معیشت اور معاشرہ معمول پر واپس آرہے ہیں، زندگی اور پیداوار تیزی سے بحال ہورہی ہے، اس عمل میں حفاظت اور بچائو کے اقدامات مستقل بنیادوں پر لاگو کیے گئے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں کیساتھ کام کرنے کو تیار ہے، کورونا کیخلاف پوری عالمی برادری کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، مسلم لیگ (ن) نے چین پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک اینڈ کوآپریٹو پارٹنرشپ کو فروغ دینے میں گرانقدر کام کیا ہے جبکہ سی پی سی روابط اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فیس بک صارفین کیلئے خوشخبری ،ویڈیو کانفرنس کا نیا فیچر متعارف کروا دیا،ایک وقت میں کتنے لوگ بات کر سکتے ہیں؟ آپ دیکھتے رہ جائیں گے

خط میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کیساتھ پارٹی کی سطح پر تعاون کا فروغ چاہتے اور مسلم لیگ (ن) کیساتھ نیو ٹائپ پارٹی ٹو پارٹی تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں، خط میں خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کا شہباز شریف کو تہنیتی خط” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں