فیس بک صارفین کیلئے خوشخبری ،ویڈیو کانفرنس کا نیا فیچر متعارف کروا دیا،ایک وقت میں کتنے لوگ بات کر سکتے ہیں؟ آپ دیکھتے رہ جائیں گے

Spread the love

سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ’فیس بک‘نے لاک ڈاؤن کے دوران صارفین کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر ’میسنجر رومز‘ متعارف کرایا ہے جس میں بیک وقت 50 افراد ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔
اس سروس کی خاص بات یہ ہے کہ چیٹ میں وہ افراد بھی شامل ہوسکتے ہیں جن کا فیس بک پر اکاؤنٹ نہیں اور نا ہی میسنجر ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا سے متعلق غلط اور جھوٹی خبریں پھیلانے پر 402 انٹرنیٹ صارفین گرفتار

فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے بتایا کہ ’میسنجر رومز‘ کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ موبائل فون پر بھی استعمال کی جا سکتی ہے اور کسی بھی وقت صارفین اپنے دوستوں اور فیملی ممبران سے ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔

فیس بک صارفین کیلئے خوشخبری ،ویڈیو کانفرنس کا نیا فیچر متعارف کروا دیا،ایک وقت میں کتنے لوگ بات کر سکتے ہیں؟ آپ دیکھتے رہ جائیں گے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں