کورونا سے متعلق غلط اور جھوٹی خبریں پھیلانے پر 402 انٹرنیٹ صارفین گرفتار

Spread the love

ترکی میں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق غلط، جھوٹی معلومات اور خبریں شیئر کرنے پر 402 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
سرکاری حکام کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کے سوشل میڈیا پیغامات میں لاک ڈاؤن کے دورانیے کو بڑھانے سے متعلق غلط دعوے کئے جا رہے تھے۔ساتھ ہی صارفین حکام پر الزامات عائد کر رہے تھے کہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی اصل تعداد کو چھپایا جا رہا ہے۔
ترکی کی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ 42 دنوں کے دوران سوشل میڈیا کے 6362 اکاؤنٹس کا جائزہ لیا گیا اور 855 مشتبہ افراد کی تصدیق کی گئی جس کے بعد 402 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی فلم ساز نے نیو یارک فیسٹیول میں 2 ایوارڈ حاصل کر لیے

ترکی میں مارچ کے آخر میں بھی غلط اور جھوٹی معلومات سوشل میڈیا پر ڈالنے پر 410 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2800 ہے جبکہ 1لاکھ 10ہزار سے زیادہ مریض ہیں۔

2 تبصرے “کورونا سے متعلق غلط اور جھوٹی خبریں پھیلانے پر 402 انٹرنیٹ صارفین گرفتار

اپنا تبصرہ بھیجیں